سوات کے حلقہ پی کے 7 کا ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا عمل شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمنی انتخابات: پانچ اہم سوال اور اُن کے جواب
ضمنی انتخابات: پانچ اہم سوال اور اُن کے جواب

پشاور: سوات میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ پولنگ بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن وقار احمد خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی کے فضل مولا اور اے این پی کے حسین احمد خان انتخاب لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مولانا فضل الرحمان 

صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے دیگر امیدوار بھی میدان میں آگئے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 83ہزار 308 ہے جس میں 1 لاکھ سے زائد مرد ووٹرز شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست کیلئے 81 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں گی۔ حلقے میں قائم  124 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41حساس جبکہ 12 انتہائی حساس ہیں۔

پولنگ کے دوران ووٹرز کی حفاظت کیلئے حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اتوار کے روز شروع ہونے والے ووٹنگ کے عمل میں بہتر ٹرن آؤٹ کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts