اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کا مثبت اثر ظاہر ہورہا ہے، کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہوا جس کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں کمی آئی ہے، تاہم گزشتہ 2 ہفتوں میں جو کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، کچھ وقت تک اس کا اثر برقرار رہے گا۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا جو لوگ انتہائی نگہداشت میں ہیں اور کورونا کے باعث جو اموات ہورہی ہیں، ان کی شرح کچھ وقت تک زیادہ رہے گی۔ اسد عمر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرکے وائرس سے محفوظ رہنے کی اپیل کی۔
Increased restrictions, broader lockdowns & stronger sop enforcement starting to have effect. Initial signs of positivity slowing. However, due to momentum of last 2 weeks patients on critical care & mortality will stay at high levels for some time. Please follow sop's & be safe
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 6, 2021
یہ بھی پڑھیں: 50 سال سے زائد العمرقیدیوں کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی