دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 73ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 73ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 73ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 73ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 24لاکھ 13 ہزار 422افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 73ہزار 680افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے98ہزار430فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28لاکھ 27ہزار247 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 67لاکھ 12 ہزار 495افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 27لاکھ 28 ہزار 817افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل اور بھارت متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، اٹلی ساتویں، ترکی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا مزید 103 شہری انتقال کر گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 96 ہزار 184 افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 924 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ، 103 مزید شہری جاں بحق

Related Posts