سابق صدر مشرف کی مخالفت کا مطلب فوج کے ساتھ محاذ آرائی نہیں ہے۔ احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی مخالفت کا مطلب فوج کے ساتھ محاذ آرائی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی حمایت پر پوسٹرز اور چند جلوسوں سے مشرف مخالف جذبات بھڑک گئے تو کیا ہوگا؟

ن لیگ رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مشرف مخالفت فوج مخالفت نہیں، ماضی کی تلخ فالٹ لائنز پر پٹرول نہ چھڑکا جائے، اگر آگ نہ لگائی جائے تو اِس سے سب کا بھلا ہوگا۔ 

احسن اقبال نے طاہر علی نامی ٹوئٹر صارف کا پیغام بھی شیئر کیا جس میں تحریر ہے کہ ڈی سی اسلام آباد ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیں گے جنہوں نے عدالت سے سزا یافتہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے پوسٹر اسلام آباد کی سڑکوں پر لگائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر پر دو روز قبل  اپنے پیغام میں  ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ایک  خاتون  کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔احسن اقبال

Related Posts