ہم جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کریں گے۔زرتاج گل وزیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zartaj Gul reacts to the incident in the National Assembly

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کے مابین ہم آہنگی پر مکمل یقین رکھتی ہے جبکہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دینے والے جسٹس وقار احمد کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان کا دفاع کرنے والی پاک فوج کو سزائے موت کے معاملے پر سخت تشویش ہے، جسٹس وقار نے متنازعہ فیصلہ دیا۔ 

وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کے معاملے پر حکومت کی طرف سےپاک فوج  کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کا عندیہ دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت نے بین الاقوامی امن کو خطرے میں ڈالا، ہم بھارت کو ایک اور سبق سکھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت صرف اپنے نسل پرست ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ 

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی بھی محاذ آرائی کی گئی، تو ہماری جنگ کے لیے تیار فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔مودی حکومت  کو نیا سبق سکھادیں گے۔ 

مزید پڑھیں: ہم بھارت کو  سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔ زرتاج گل وزیر

Related Posts