ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،19افراد جاں بحق سیکڑوں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید زلزلہ، 50 افراد زخمی
آزاد کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید زلزلہ، 50 افراد زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے 19 افرادجاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےاس کے علاوہ مری ، خوشاب، سرگودھا، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی  اور سیالکوٹ، میرپور آزاد کشمیر، بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلے کے باعث آذاد کشمیر کے علاقے میر پور میں شدید تباہی پھیل گئی جس کے باعث سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی اور کئی گاڑیاں الٹ گئیں، زلزلے  کی وجہ سے 19 افراد کے جاں بحق اور300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ،بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر،اپر دیر، لوئر،چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلے کے شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگوں میں  خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔

Related Posts