بھارت کے الزامات جھوٹے آپریشن کاتسلسل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے الزامات جھوٹے آپریشن کاتسلسل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس نے آر کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں،  دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  بھارتی فوجی کمانڈر کا آزاد کشمیر پر بیان ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہے۔ بھارتی کمانڈر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے، اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیرذمہ دارانہ باتیں کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  بالاکوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپس کا پروپیگنڈا فالس فلیگ آپریشن کے لیے بھارتی ڈرامے بازی ہے،اگر کوئی مس ایڈونچر کیا گیا تو خطے کے امن پر اس کے سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپ سے متعلق جھوٹا بیان بھارتی عزائم بتا رہا ہے،  پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Related Posts