شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کے بانی ہیں، شیری رحمان 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کے بانی ہیں، شیری رحمان 
شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کے بانی ہیں، شیری رحمان 

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ تھے، جس کو ئی بھی مٹا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہاکہ بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ تھے، جس کو ئی بھی مٹا نہیں سکتا۔

شیری رحمان  نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کے بانی ہیں، انہوں نے پہلی بار ملکی فیصلوں میں عوام کو شراکت دار بنایا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آئینی جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بدولت ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمر سے اقتدار چھین کر عوام کو طاقت کا سر چشمہ بنایا۔

شیری رحمان نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نہ ہوتا تو پاکستان کی سمت مختلف ہوتی، 42 برس گزرنے کے باوجود بھی پیپلز پارٹی بھٹو قتل کیس میں انصاف کے منتظر ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو قتل مقدمہ طویل التواء کا شکار ہے، معزز عدالت شہید ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس میں بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف کرے۔

مزید پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42ویں برسی اور پیپلز پارٹی کی وطن کیلئے خدمات

Related Posts