یونس خان کراچی کی حالت پر دکھی، کہا شہر میں گھومنا آسان نہیں رہا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کراچی کی موجودہ صورتحال، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

سابق قومی کپتان یونس خان نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے موجودہ حالات دیکھ کر شہر میں سفر کرنا آسان نہیں رہا۔

سابق کپتان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی بار 1979 میں کراچی آئے تھے تو شہر کا منظر بالکل مختلف تھا۔ ان کے مطابق شارع فیصل پر اتنی روشنیاں ہوتی تھیں کہ آنکھیں بند کرنا مشکل ہو جاتا تھا۔

یونس خان نے بتایا کہ وہ کینٹ اسٹیشن سے پاکستان اسٹیل ملز تک گئے تھے اور اس دوران کراچی کی روشنیاں اور انفراسٹرکچر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہر کے ماضی کے بہتر حالات کے خود گواہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام دوبارہ ہو رہے ہیں، تاہم حکام سے درخواست ہے کہ جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔

Related Posts