متاثرہ نوجوان نے جنسی زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے ملزم کا پستول چھین کر قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Video of 5 murders in South Africa goes viral on social media

اسلام آباد میں متاثرہ نوجوان نے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے ملزم کا پستول چھین کر جنسی درندے کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے نوجوان نے جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو اسی کے پسٹل چھین کر قتل کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ مقتول عادل نے اسلحے کی نوک پر میرے ساتھ جنسی زیادتی کی اور میری ویڈیو بھی بنائی جس کی وجہ سے میں ذہنی اذیت کا شکار رہا۔

متاثرہ نوجوان سید علی اور مقتول دونوں پڑوسی تھے، 2 روز قبل گاؤں پاہگ کے رہائشی نوجوان کی لاش ملی جو زمین میں دبائی گئی تھی اور خون سے لت پت تھی مقتول کے چچا زاد بھائی آصف محمود کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز متاثرہ نوجوان نے گرفتاری دے دی جو ایک نجی مدرسے کا طالبِ علم ہے۔

ملزم سید علی نے تھانے میں پیش ہوکرقتل کا اعتراف کر لیا، سید علی شاہ نے بتایا کہ عادل محمود نے میرے ساتھ اسلحے کی نوک پر جنسی زیادتی کی اور اور اس دوران میری ویڈیو بناتا رہا اور اس کے بعد مجھے بار بار بلیک میل کرتا رہا۔ مجھے دھمکی دیتا تھا کہ اگر تم نے میری بات نہ مانی تو تمہاری ویڈیو وائرل کر دوں گا۔

سید علی کے مطابق وقوعے کے روز مقتول مجھے کھیتوں میں پھر جنسی زیادتی کرنے کیلئے لے کر گیا اور جب وہ مجھ سے زیازتی کرنے لگا تو میں نے موقع ملتے ہی اس کا پسٹل چھین کر اسے قتل کر دیا۔ ویڈیو بنانے، بلیک میل کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیوں پر میں ذہنی اذیت کا شکار تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی میں لاکھوں کے 13 سرکاری ہتھیار تبدیل کیے جانے کا انکشاف

Related Posts