واشنگٹن: سکیورٹی فورسز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے قتل کا منصوبہ بنانے والا نوجوان بھارتی نژاد ملزم گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد ملزم کو وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو جان بوجھ کر ٹکر ماری اور پھر سڑک پر کھڑے ہو کر شور مچایا۔
برٹش ائیر ویز کا فیصلہ، ائیر ہوسٹس کے لباس میں حجاب بھی شامل
سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت کرلی گئی ہے جو 19 سالہ سائی ورشت کنڈولا ہے۔
گرفتار بھارتی نژاد ملزم کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن میں امریکی حکومت پر قبضہ کرنے کے ارادے سے داخل ہوا۔ کوشش تھی کہ صدر جو بائیڈن کو قتل کردے جس کی منصوبہ بندی گزشتہ 6 ماہ سے جاری تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جس روز وائٹ ہاؤس کے قریب قانون کی خلاف ورزی کی، اسی روز سینٹ لوئی سے واشنگٹن پہنچا تھا۔ صدر جو بائیڈن کے قتل سمیت دیگر معاملات پر ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک کے شہری امریکا کو اس کی بے جا مداخلت پر مبنی پالیسیوں کے باعث کسی دشمن سے کم نہیں سمجھتے۔ افغانستان اور بھارت کے متعدد شدت پسند امریکی صدر کی جان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔