امام الحق کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امام الحق کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
امام الحق کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے بھی جلد شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، کرکٹر کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کا نکاح 25 نومبر 2023 بروز ہفتہ کو طے پایا ہے جبکہ اگلے روز لاہور میں دعوت ولیمہ کا اہتمام ہوگا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اب امام الحق نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ہلک ہوگن نے 70 برس کی عمر میں تیسری شادی کرلی

قومی کرکٹر اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست ہوئی۔

Related Posts