کراچی کے ایک ضلع کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر خواتین اہلکار تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے ضلع شرقی کے تمام تھانوں میں کے فرنٹ ڈیسک پر خواتین اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی ہدایت کے مطابق ایس پی جمشید ڈویژن علینہ راجپر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات خواتین اہلکاروں کی مکمل نگرانی کر رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں، خواتین اسٹاف ممبران کو رابطہ ڈیوٹی آفیسرز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جو ہیڈ آفس اور ڈیوٹی افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، تاکہ خواتین شکایت کنندگان کو براہ راست مدد فراہم کی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے یہ اقدامات پولیس اسٹیشنوں سے خواتین کی بہتر مدد اور تھانوں تک خواتین کی رسائی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے کیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق یہ کوششیں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خواتین کا اعتماد مضبوط کریں گی اور ان کے خلاف جرائم کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

پولیس حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شکایات لیکر پولیس اسٹیشنوں میں آنے والی خواتین کے لیے ایک محفوظ ماحول بھی فراہم کرنا ہے۔

Related Posts