ایم کیو ایم نے صدارتی انتخاب میں زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کیوں کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

why MQM-P announces to vote for Zardari in presidential election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے صدارتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئی حکومت کی اصل توجہ کراچی پر ہوگی۔کراچی کے مسائل مشترکہ کوششوں سے حل کریں گے۔ آصف علی زرداری بطور صدر کراچی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ہم مقامی سطح پر بھی اقدامات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب مل کر کراچی کے مسائل حل کر سکتے ہیں جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی ان کا اولین مقصد ہے۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہ پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ایم کیو ایم پی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے ایم کیو ایم سے درخواست کی کہ وہ 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دیں۔

Related Posts