بابر اعظم بی پی ایل میں غصے میں کیوں آگئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم بی پی ایل میں غصے میں کیوں آگئے؟
بابر اعظم بی پی ایل میں غصے میں کیوں آگئے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور وکٹ کیپر پر شدید غصہ میں آگئے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ڈورڈینٹو ڈھاکا کے خلاف اننگز کے 13 ویں اوور میں رنگپور رائیڈرز کے بابر اعظم کی مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر عرفان سکر کے ساتھ گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ’میں آ پ سے بات کر رہا ہوں؟ میں آپ سے بات کر رہا ہوں؟ میں خود بات کر رہا ہوں، بحث کے دوران امپائر اور ڈورڈینٹو ڈھاکا کے کپتان مصدق حسین نے بابر کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران بھی بابر اعظم ٹھنڈے نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ بی پی ایل کے تیسرے میچ میں بابر اعظم نے ڈھاکا کے خلاف 46 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی ٹوٹل 183 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بی پی ایل کے تیسرے میچ میں یہ بابر اعظم کی دوسری نصف سنچری تھی، قومی ٹیم سابق کپتان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل، اپنے پہلے بی پی ایل میچ بابر اعظم 49 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تھے اور انہوں نے مشکل وقت میں عظمت اللہ زئی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی۔

Related Posts