اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرو لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پروفاقی وزرامیں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں نوازشریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی اور سب وزرا کا اس فیصلے پر اتفاق کرنا مشکل ہے۔
متعدد وفاقی وزراء نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے اور کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں، ن لیگ اپنے دور حکومت میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہو سکے، اس پر مسلم لیگ ن کو پہلے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اُن کی اداروں سے بات ہوئی ہے، یقین ہے آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم کی صحت پر سیاست نہیں کی، چاہتے ہیں جلد انہیں بیرون ملک بجھوادیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ وفاقی حکومت خود کرے، نیب
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نواز شریف اور شہبا زشریف وہاں جا رہے ہیں جہاں ان کی لوٹی ہوئی دولت ہے ،چچا آتے جاتے رہیں گے یہ پہلے بھی سعودی عرب بھاگ گئے تھے ،ڈاکٹر زکے مطابق علاج کی شرط یہ ہے کہ صرف مریم نواز ان کی عیادت کر سکتی ہیں۔
ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اُس کی بدولت ابو(نواز)،چچا(شہباز)اور پھر میں وہاں جا رہے ہیں جہاں ہمارے اشتہاری رشتے دار اور لُوٹی ہوئی دولت ہے-چچا آتے جاتے رہیں گے۔ہم پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط یہ ہے کہ تیمارداری کوئی اور نہیں صرف میں مریم نواز کرسکتی ہوں-
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 11, 2019