عالمی ادارہ صحت نے رمضان المبارک کیلئے ہدایات جاری کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

WHO issue guidelines for Ramazan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ہفتے شروع ہونیوالے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہدایات جاری کی ہیں ۔

کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے سعودی عرب اور دیگر مسلمان ممالک پہلے ہی قواعد و ضوابط جاری کرچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے سبب بہت سارے ممالک میں اجتماعی نمازیں معطل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی کہیں پچھتاوے کا سبب نہ بن جائے

کورونا کے پیش نظر ڈبلیو ایچ او نے مشورہ دیا کہ رمضان کے دوران صحت عامہ پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے مجوزہ اقدامات پر عمل کرنا چاہئے، عالمی ادارہ صحت نے سفارش کی ہے کہ سماجی اور مذہبی اجتماعات کو منسوخ کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او نے سفارش کی ہے کہ کسی بھی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ، ترمیم ، ملتوی ، منسوخ ، یا آگے بڑھنے کا کوئی بھی فیصلہ صورتحال  کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اگر معاشرتی اور مذہبی اجتماعات کو منسوخ کرنا ناممکن ہو تو ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور سوشل میڈیا جیسے متبادل پلیٹ فارم استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے اہم نکات:

1- جسمانی رابطے سے گریز کریں۔

2- لوگوں کے درمیان کم از کم 3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے معاشرتی دوری کی مشق کی جائے۔

3- رمضان کی سرگرمیوں سے وابستہ مقامات پر لوگوں کوجمع نہ ہونے دیا جائے۔

4- اگر ممکن ہو تو ایونٹ کو باہر منعقد کرنے پر غور کریں بصورت دیگر اس بات کو یقینی بنائیں کہ چار دیواری کے اندر انعقاد کیاجائے۔

5- اجتماع کا دورانیہ مختصر کریں۔

6- کم سے کم لوگوں کے ساتھ مختصرخدمات انجام دی جائیں۔

7- اگر شرکاء میں کسی بیمار شخص کی شناخت ہوجائے تو اس سے شخص سے متعلقہ افراد کا کھوج لگایا جائے۔

8- مساجد کے داخلی راستوں اور خارجی راستوں پر ہینڈسینی ٹائزرمہیا کریں۔

9- ہاتھ دھونے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

10- قالین پر ذاتی طور پر دعائوں کیلئے جائے نمازکو ترجیح دی جائے۔

11- احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے تصویری ڈسپلے فراہم کریں۔

12- مقامات کی معمول کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
13- مساجد میں احاطے اور وضو کے مقام کو صاف ستھرا رکھیں۔

14- اکثر چھونے والی اشیاء جیسے دروازے، لائٹ سوئچز ، اور سیڑھی کی ریلنگ کو صاف رکھا جائے۔

Related Posts