مس پاکستان ایریکا رابن کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیشن ماڈل ایریکا رابن جمعرات کو ’مس یونیورس پاکستان‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے پہلی خاتون بن گئیں جو عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، یہ مقابلہ نومبر میں ایل سلواڈور میں ہوگا۔

پاکستان کی نمائندگی حاصل کرنے کیلئے مقابلے کا انعقاد دبئی کی کمپنی یوگن گروپ نے کیا تھا۔ کمپنی نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ’مس یونیورس پاکستان‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں

یوگن نے کہا کہ وہ پہلی پاکستانی خاتون کو مس یونیورس مقابلے میں بھیجنے کی ذمہ دار ہو گی، جو 1952 کے بعد سے ہر سال منعقد ہونے والا سب سے بڑا اور معروف بین الاقوامی مقابلہ حسن ہے۔

اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں مس یونیورس مقابلے میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناؤں کے درمیان  پہلی بار ایک پاکستانی خاتون بھی دکھائی دیں گی۔

منتظمین نے بتایا کہ ایریکا رابن کو چار دیگر فائنلسٹس کو شکست دینے کے بعد ’مس یونیورس پاکستان‘ کا تاج پہنایا گیا۔ ان پانچ فائنلسٹس کو 200 سے زائد پاکستانی خواتین کے پول سے منتخب کیا گیا تھا۔

ایریکا رابن کون ہیں؟

24 سالہ ایریکا رابن ایک پاکستانی فیشن ماڈل ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی ہیں۔

ایریکا پاکستان کے کئی مشہور ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

مس یونیورس پاکستان مقابلے کی پہلی رنر اپ 28 سالہ جیسیکا ولسن رہیں، جو پیشے کے لحاظ سے سائبر سکیورٹی انجینیئر ہیں۔ دیگر تین فائنلسٹس میں ملائکہ علوی، سبرینا وسیم اور 24 سالہ حرا انعام شامل تھیں۔

Related Posts