عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کون ہیں ؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Dania Shah

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی طوبیٰ انور سے علیحدگی کے بعد تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے خود اپنی تیسری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے جس کے بعد عوام میں ان کی نئی اہلیہ کے حوالے سے تجسس پایا جارہا ہے کہ دانیہ شاہ کون ہیں۔

تیسری اہلیہ

(Instagram)
پی ٹی آئی رہنماء نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں شادی کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ شب 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ دانیہ شاہ جنوبی پنجاب کے علاقہ لودھراں کے نجیب الطرفین سادات گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں دعاؤں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

طوبیٰ انورسے علیحدگی

Syeda Tuba takes ‘Khula’ from Amir Liaqut
عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے گزشتہ روز خلع کی تصدیق کی ہے،طوبیٰ کا کہنا تھاکہ 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

طوبیٰ کا کہنا ہے کہ وہ یہ بتا نہیں سکتیں کہ یہ کتنا مشکل وقت ہے لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ میں سب لوگوں سے اپیل کروں گی کہ اس مشکل گھڑی میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

 

واضح رہے کہ سیدہ طوبیٰ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام تبدیل کرکے دوبارہ والد کا نام لگالیا تھا جس کے بعد ان کا نام تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا نظر آیا۔