سماجی مسائل پر مبنی ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ ناظرین میں مقبول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والا ڈرامہ سیریل مائی ری اہم سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کی وجہ سے ناظرین میں بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے۔

ڈرامے میں کم عمری اور زبردستی کی شادی کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ مائی ری میں معاشرے کے اہم مسائل کو انتہائی خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ڈرامہ ایک ایسے نوجوان جوڑے (عینی اور فاخر) کے گرد گھومتا ہے جو کہ  اسکول جاتے ہیں اور اسی دوران اُن کے والدین دونوں کی مرضی کو نظر انداز کرتے ہوئے اُن کی شادی کروادیتے ہیں۔ اس فیصلے سے اُن کی زندگی بہت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دونوں پسند نہ ہونے کے باوجود بھی اس شادی کو قبول کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اس دوران انھیں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اب تک ڈرامے کی 50 اقساط نشر ہوچکی ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کہ اس ڈرامے میں کیا سبق دیا گیا ہے:

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ شادی کے حوالے سے کیے گئے ایک غلط فیصلے سے کئی زندگیاں تباہ ہوسکتی ہیں۔

ڈرامے میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بہت اچھا سبق دیا گیا ہے۔

ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شادی کیلئے لڑکے اور لڑکی دونوں کی رضامندی بہت ضروری ہے۔

مائی ری میں شادی کے بعد کے مسائل اور جائیداد پر ہونے والے جھگڑوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

ہمیں اس ڈرامے سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں دونوں فریقین کو اس وقت تک بچے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئیے جب تک کہ وہ اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے تیار نہ ہوجائیں۔

Related Posts