پاکستان میں کام کیلئے سب سے بہتر ادارے کونسے ہیں؟ فہرست ملاحظہ فرمائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

نجی ادارے ”ورک ایل“ کی جانب سے دنیا میں کام کی سب سے خوشگوار جگہوں (ورلڈز ہیپیسٹ ورک پلیسز 2025) کی فہرست جاری کی گئی ہے.

اس فہرست میں پاکستان کی وہ کمپنیاں بھی شامل ہیں جہاں کام کا ماحول خوشگوار ہے اور وہاں کے ملازم خوش رہتے ہیں۔ ان اداروں میں نیسلے، یونی لیور اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

ورک ایل جو ملازمین کے تجربات پر مبنی پلیٹ فارم ہے، اس نے یہ فہرست ملازمین کی خوشی اور ان کی ورک انوائرمنٹ کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

اس سروے میں 100,000 سے زائد اداروں نے حصہ لیا، جبکہ ایک ملین سے زیادہ ملازمین نے ”ہیپی ایٹ ورک ٹیسٹ“ دیا تاکہ اپنے ادارے کو اس ایوارڈ میں شامل کر سکیں۔

اٹک میں سونے کے ذخائر کی تصدیق، پنجاب کا بین الاقوامی نیلامی کا منصوبہ

پاکستان کے خوشگوار ورک پلیسز میں بینک الفلاح، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، یونیورسٹی آف کراچی، پاکستان اسٹیٹ آئل اور ایچ بی ایل جیسے ادارے شامل ہیں۔ ان اداروں نے اپنے ملازمین کی خوشی اور اطمینان کی بنیاد پر اس فہرست میں جگہ بنائی۔

اس فہرست میں 95 فیصد کی مجموعی خوشی کی درجہ بندی حاصل کرنے والے اداروں میں ٹائٹینک آفیشل، یونیک سائیکل انڈسٹری، زونگ، فضل پیپر ملز اور ایم سی بی بینک جیسے ادارے شامل ہیں۔

دنیا بھر میں خوشگوار ورک پلیسز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کی ”ڈائیفیوژن ٹیکنالوجیز“ نے 100 فیصد کی خوشی کا اسکور حاصل کیا اور پہلی پوزیشن پر رہی۔ اس کے بعد ”دی پویلین شاپنگ سینٹر“ اور ”اووس بجٹ گروپ“ کا نمبر آیا۔

اس ٹیسٹ میں ملازمین کی فلاح، کام سے اطمینان، انعامات و تعریفی نظام، معلومات کی فراہمی اور ملازمین کو اختیار دینے جیسے مختلف عوامل پر غور کیا گیا۔ جو ادارے اس ٹیسٹ میں 70 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرتے ہیں، وہ اس فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔

Related Posts