دبئی:آج کل پاک بھارت میچ کی دھمک ہر طرف دکھائی دے رہی ہے، ایسے میں انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ پاکستان سے ٹاکرے کو ایک عام میچ کی طرح سمجھیں گے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ کسی اضافی دباؤکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔ ایک ویرات کوہلی نے انٹرویومیں کہا کہ ٹکٹوں کی قیمت غیر معمولی اور بڑے جوش و خروش کا ماحول بن چکا ہے۔
میچ کے دوران شائقین کی وجہ سے تھوڑی مختلف صورتحال ہوگی مگر ہمارے لیے یہ عام میچ کی طرح ہی ہوگا جس میں ایک پروفیشنل کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے،کسی اضافی دباؤکا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔
ویرات کوہلی نے مہندرا سنگھ دھونی کی اسکواڈ کے ہمراہ موجودگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ سابق کپتان ہمیشہ سے ہمارے مینٹور رہے ہیں،ورلڈکپ میں ان کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔
انڈین کپتان نے کہا کہ اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر پرفارم کرنا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ مہنگے ہونے کی وجہ سے دوستوں کے ٹکٹوں کیلئے مطالبے بھی بڑھ گئے مگر میں نے ان کو صاف انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاپوا نیو گنی کا عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف