ٹی 20 ورلڈ کپ: پاپوا نیو گنی کا عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاپوا نیو گنی کا عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاپوا نیو گنی کا عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسقط: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں پاپوا نیو گنی نے عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

عمان اور متحدہ عرب امارات میں مشترکہ طور پر کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاپوا نیو گنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان مقصود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے ہیں اور عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاپوا نیو گنی کے بلے باز اسد والا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چارلس امینی نے 37 رنز اسکور کیے۔

عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان مقصود نے بہتری باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں 

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ عمان میں شروع ہو گیا

پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا ،اے سی سی کا اعلان

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان مقصود کا کہنا تھا کہ پچ بولرز کے لیے سازگار ہے اور اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت کررہا ہے۔

Related Posts