لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ مل کر نئے انتخابات کے لیے ملگ گیر مہم چلائیں گے۔
احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، اپوزیشن سے مل کر نئے انتخابات کے لیے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک میں تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ دینا چاہیے،18اکتوبرکومولانا فضل الرحمان نوازشریف کی تجاویزپرجواب دیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، پاکستان کی کامیابی کا ویژن صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہی ہے،ملک کو ظالم حکومت سے نجات دلانے کیلئے ہرحدتک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی اور انفرا اسٹرکچرکے منصوبوں کی بنیاد رکھی اور ملک سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا بلکہ معیشت کو بھی زندہ کیا۔ اس وقت حکومت کے خلاف حزب اختلاف متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب کےنعرے پرلوگوں کوورغلایا،پی ٹی آئی پنجاب کے عوام سے انتقام لے رہی ہے۔ لگتا ہے پنجاب بچاؤتحریک چلانی پڑے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان اندھیروں کی طرف جا رہا ہے، پنجاب کے عوام اپنا حق مانگنے کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ملک میں لاقانونیت کا زورہے، مہنگائی اور غربت عروج پر ہے۔