ڈونلڈ ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر تعاون اور حمایت کی امید ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر ہم حمایت کی امید رکھتے ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران ان سے تعاون کی درخواست کی تھی۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے توقع ہے کہ وہ پاکستان کا مؤقف سمجھیں گے اور ہمارے ساتھ ایف اے ٹی ایف میں تعاون کریں گے جبکہ  ایشیا پیسفک گروپ نے دہشت گردی روکنے اور منی لانڈرنگ روکنے کے پاکستانی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی 50 گھوسٹ کمپنیوں کا انکشاف، 60 ارب روپے کی کرپشن سامنے آ گئی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کر رہا ہے جبکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ پاکستان اور اس کے دوست ممالک کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک بھی یہ سمجھتے ہیں کہ بھارت پاکستان کا مخالف ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہونے کے خلاف چین، ملائشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ بہت حد تک ٹل چکا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہی میں پاکستان کی تکنیکی ٹیم آج ہمسایہ ملک چین پہنچ چکی ہے جس کے بعد ایف اے ٹی ایف سے پاک چین مذاکرات کے لیے ٹیم پیرس روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف میں چین، ملائشیا اور ترکی کی طرف سے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

Related Posts