حکومت اداروں کے ذریعےاپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے ،مولانافضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

molana-fazal-ur-rehman
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے حکومت احتساب نہیں اداروں کے ذریعے اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے، دھرنے کے لئے اکتوبر سے بہتر کوئی موسم نہیں ہوسکتا، اسلام آباد لاک ڈاؤن کو مؤخر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگرقیادت گرفتار ہوئی تو پر امن دھرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے، گرفتاریوں سے سیلاب نہیں رکے گا، موجودہ حکومت ناجائز حکومت ہے، اسے اب گھر جانا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے، عمران خان اپنے گاؤں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے، ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کیسے کرائیں گے، کشمیرکی حیثیت ختم کرنا مودی کی انتخابی مہم کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان مودی کی فتح کے خواہشمند تھے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکے، مودی نے کشمیر کی حیثیت رات و رات ختم نہیں کی یہ تو اس کے انتخابی منشور کا حصہ تھا، حکومت کشمیر کو فروخت کرچکی ہے، اب سرینگر کو حاصل کرنے کی نہیں مظفر آباد کی فکر ہے۔

ے  سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق پاکستان کے عوام اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں، امریکا نے پاکستان اور بھارت کی کس طرح پزیرائی کی وہ ڈھکی چھپی نہیں، امریکا ہمیں بیوقوف بنارہا ہے اور ہم بن رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے ٹکراؤ نہیں ہوگا،آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے، ہم نے کراچی سے کوئٹہ تک ملین مارچ کیے، سب پر امن رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن میں امن کی ضمانت دیتے ہیں، ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن ادارے سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہورہے ہیں، جب حکمرانوں پر شکنجہ آتا ہے تو احتساب کمیشن ختم کردیا جاتا ہے۔

Related Posts