ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں بند نہیں کریں گے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں بند نہیں کریں گے، وزیر اعظم
ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں بند نہیں کریں گے، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں اور کاروباری سرگرمیاں بند نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہیں ملک بھر میں کورونا وباء کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے فیصلے سوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیااور وباء پر قابو پایا۔

وزیر اعظم نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اپنی صنعتوں کو ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے ٹی ٹی کیو اور اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد سے قیمت پر فراہم کریں گے۔

Related Posts