وزیراعظم کادورہ امریکا: سعودی ولی عہدکےخصوصی طیارے سےمتعلق رپورٹ من گھڑت قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کادورہ امریکا: سعودی ولی عہدکےخصوصی طیارے سےمتعلق رپورٹ من گھڑت قرار
اسلام آباد: وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے متعلق ہفتہ وار میگزین میں شائع رپورٹ کو حکومتی ترجمان کی جانب سے من گھڑت قرار دے دیا گیا،

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے متعلق ہفتہ وار میگزین میں شائع رپورٹ کو حکومتی ترجمان کی جانب سے من گھڑت قرار دے دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے حامل افراد ہی ایسی جھوٹی اور بےبنیاد رپورٹیں بناتےہیں۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لئے طیارے سے متعلق خبریں درست نہیں، اپوزیشن کا پراپیگنڈہ مایوسی کا اظہار اور پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ  سعودی عرب کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سہولت کےلئے فراہم کئے گئے خصوصی طیارے کو ولی عہد نے کینیڈا سے نیو یارک  واپس نہیں بلایاتھا۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے حامل افراد ہی ایسی جھوٹی اور بےبنیاد رپورٹیں بناتےہیں۔

حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ ترکی، ملائیشیا کے رہنماؤں سے وزیراعظم کی ملاقاتوں سے متعلق نظریہ بھی بے بنیاد ہے۔ ہفتہ وار میگزین کی ‏رپورٹ میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے کامیاب بات چیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ایسے مضمون کی اشاعت وزیراعظم کی نیویارک میں عالمی لیڈران سے انتہائی کامیاب ملاقاتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ جاندار طریقے سے لڑنے کی بھی مخالف ہے، عمران خان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی مظالم کو بہترین انداز میں پیش کیا جس کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

حکومت کی جانب سے میگزین کے مضون کی اشاعت پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دو برادر ممالک کے مابین کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ ہفت روزہ میگزین میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کو فراہم کردہ سعودی ولی عہد کا خصوصی طیارہ کینیڈا سے نیویارک واپس بلالیا گیا تھا۔

Related Posts