کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ہم سب کو کردار کرنا ہے۔بورس جانسن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ہم سب کو کردار کرنا ہے۔بورس جانسن
کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ہم سب کو کردار کرنا ہے۔بورس جانسن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے اور وائرس کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے اور ہوشیار رہنے کیلئے ہم میں سے ہر ایک کے پاس ایک کردار ہے جو اسے ادا کرنا ہے۔ سب کو چاہئے کہ قواعد و ضوابط کی پیروی کریں۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ یہ وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں اور کورونا وائرس سے صحتیابی کا عمل بھی شروع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے  قومی ادارۂ صحت کا ایک معلوماتی پیغام بھی شیئر کیا۔

پیغام کے مطابق برطانیہ کے ہر شہری کو جتنا ممکن ہوسکے، گھر پر وقت گزارنا چاہئے تاکہ کورونا وائرس کو قابو میں کیاجاسکے اور اگر کوئی اپنا کام گھر سے جاری رکھ سکے تو اسے اپنا کام گھر سے ہی کرنا چاہئے جبکہ دوسرے لوگوں سے تعلقات کو محدود کردینا چاہئے۔

وائرس کو روکنے کے لیے جہاں ممکن ہو شہریوں کو چاہئے کہ ایک دوسرے سے 2 میٹر یعنی ساڑھے 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں اور اگر کسی گھر سے کورونا وائرس کے مثبت کیس کی تصدیق ہوجائے تو سارے ہی گھر کو اپنے آپ کو قرنطینہ کرنا چاہئے۔ 

Related Posts