ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والے وہاب اور عامر کو سی کیٹگری دیئے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والے وہاب اور عامر کو سی کیٹگری دیئے جانے کا امکان
ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والے وہاب اور عامر کو سی کیٹگری دیئے جانے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو سی کیٹگری دینے یا پھر کنڑیکٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی معیاد 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے موجودہ حالات میں غیر یقینی کی صورت حال کے خاتمے کے لئے جلد اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کٹوتی یا انہیں برقرار رکھنے کی بجائے اضافہ کیا جائے گا۔

گزشتہ برس 19 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا مگر اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد کم کی جاسکتی ہے،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہونے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو معاہدے سے بھی ڈراپ کرنے پر غورشروع ہوگیا ہے او اگر یہ دونوں فاسٹ بولرز جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تو انہیں سی کیٹگری میں رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے،جبکہ سی کیٹگری میں ہی موجود فخر زمان اور عثمان شنواری کے ستارے بھی گردش میں ہیں۔

با خبر ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی بی سے اے کیٹگری میں آئیں گے، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Related Posts