مذہب کی تعلیم دینے کا جرم،مسیحی رہنماؤں پر بہیمانہ تشدد، مقدس کتابوں کو آگ لگادی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

christian preachers in india

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:مذہبی انتہاپسندوں نے بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کردی، مذہب کی تعلیم دینے پر مسیحی رہنماؤں پر بہیمانہ تشدد، مقدس کتابوں کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں جنونی ہندوئوں نے مسیحی مبلغین پر تشدد کے بعد ان کی مقدس کتابوں کو آگ لگا دی جس کے بعد کرناٹک میں مذہبی فسادات کے باعث کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اطلاعات یہ ہیں کہ مذہب کی دعوت دینے کیلئے آنے والے مسیحی مبلغین کو ہندو انتہاپسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اورمقدس کتابوں کو بھی نذر آتش کردیا جبکہ تاحال اس واقعے پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:مسیحی مذہب کی توہین، مقدمہ کی درخواست ،کیاجنت مرزا کو سزاء ہوگی ؟

ہندو انتہاپسندوں نے مسیحی رہنماؤں پرتشدد اور مذہبی کتابیں جلانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی مبلغین ہندوؤں کا مذہب تبدیل کروانے کیلئے کام کررہے تھے،ہم نے کئی بار مسیحی مبلغین کو مذہب کے پرچار سے منع کیالیکن وہ منع نہیں ہوئے اس لئے انہیں سبق سکھایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے قیام کے بعد مذہبی اقلیتوں پر تشدد کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور مسلمانوں ، مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کو مذہب کے نام پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts