پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیکر کلین سوئپ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیکر کلین سوئپ کرلیا
پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیکر کلین سوئپ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو8وکٹوں سے شکست دیکرٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر اور چاموچیبھابھا نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اورحارث روف نے باولنگ کا آغاز کیا۔

زمبابوے کی پہلی وکٹ26رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر برینڈن ٹیلر صرف08رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،ون ڈاون پوزیشن پر کریگ ایرون بیٹنگ کیلئے آئے،زمبابوے کی دوسری وکٹ 33رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب کریگ ایرون صرف04رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پرویسلے مدھیویرے بیٹنگ کیلئے آئے،55رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گر گئی جب کپتان چاموچیبھابھا31رنز بناکر آوٹ ہو گئے،اس کے بعد ریان بوری بیٹنگ کیلئے آئے،دو رنز کے اضافے کے بعد 57رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی چوتھی وکٹ گر گئی جب ریان بوری صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد ملٹن شمبا بیٹنگ کیلئے آئے،74رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی پانچویں وکٹ گر گئی جب ملٹن شمبا11رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اس کے بعد ایلٹن چیگمبورا بیٹنگ کیلئے آئے،مجموعی سکور میں ایک رنز کے اضافے کے بعد زمبابوے کی چھٹی وکٹ گر گئی۔

جب ویسلے مدھیویرے09رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اس موقع پر ڈونلڈ تریپانو بیٹنگ کیلئے آئے،87رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی ساتویں وکٹ گر گئی جب ایلٹن چیگمبورا صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد ولنگٹن ماسکادزابیٹنگ کیلئے آئے،120رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ گر گئی۔

جب ولنگٹن ماسکادزا11رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اس موقع پر فراز اکرم بیٹنگ کیلئے آئے،مجموعی سکور میں دو رنز کے اضافے کے بعد زمبابوے کی نویں وکٹ گر گئی جب ڈونلڈ تریپانو28رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر آخری کھلاڑی بلیسنگ موزارا بانی بیٹنگ کیلئے آئے،زمبابوے نے مقررہ20اوورز میں 9وکٹ پر129رنز بنائے،بلیسنگ موزارابانی 05رنز اور فراز اکرم دورنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

زمبابوے نے اپنے50رنز7.3اوورز میں جبکہ 100رنز 16.3اوورزمیں مکمل کیئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے چار اوورز میں 13رنز کے عوض4وکٹ،عماد وسیم نے چار اوورز میں 27رنز کے عوض دو اورمحمد حسنین و حارث روف نے چار،چار اوورز میں بالترتیب22اور38رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

جبکہ موسیٰ خان چار اوورز میں 23رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ حدف15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عبد اللہ شفیق نے بیٹنگ جبکہ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی اورڈونلڈ تریپانو نے باولنگ کا آغاز کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ39رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر فخر زمان 21رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،ون ڈاون پوزیشن پر حیدر علی بیٹنگ کیلئے آئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ79رنزکے مجموعی سکور پر گر گئی جب حیدر علی 27رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اس موقع پر خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے،پاکستان نے15.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔

Related Posts