افغان سیکیورٹی فورسزکااپنےہی شہریوں پرڈرون حملہ ،30 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان سیکیورٹی فورسزکااپنےہی شہریوں پرڈرون حملہ ،30 شہری جاں بحق
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز نے امریکی فضائیہ کے ساتھ مل کر ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے بجائے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس میں 30 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز نے  امریکی فضائیہ کے ساتھ مل کر ایک کارروائی میں  دہشت گردوں کے بجائے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس میں 30 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

افغان سیکیورٹی فورسز نے امریکی فضائیہ کے ساتھ مل کر صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں داعش کے خلاف  ڈرون حملہ کیا  تاہم حملے کی زد میں فصلوں میں کام کرتے کسان آگئے جس کے باعث 30شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے، افغان وزارت دفاع نے فضائی کارروائی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں انٹیلیجنس ایجنسی اوراسپتال پرخودکش حملہ،20افرادجاں بحق

افغان  وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ڈرون طیارے کا ہدف  داعش کا ٹھکانا تھا‘تاہم انہوں نے حملے میں  ہلاک  ہونے والے شہریوں کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا. ننگرہار صوبے کے صوبائی گورنر نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت سانحے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اب تک 9 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

 امریکی فوج کی جانب سے حملے میں شہری ہلاکتوں کے الزام پر  تاحال کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts