امریکا کا ارشد شریف کے قتل کی صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس
امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی وزارتِ خارجہ نے معروف ٹی وی میزبان و سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم کینین حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ابھی تک ارشد شریف کے انتقال کی مکمل معلومات منظرِ عام پر نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برمی فوج نے کنسرٹ پر فضائی حملہ کردیا، 50 افراد ہلاک

ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نے کہا کہ ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ٹی وی میزبان ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی جبکہ امریکی حکومت صحافی برادری کے بلا خوف کام کرنے کی حمایت کرتی ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آزادئ اظہارِ رائے کے متعلق امریکا کے مختلف پروگرامز چل رہے ہیں۔ عمران خان کی نااہلی پر عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے مابین کسی تنازعے پر بات نہیں کرسکتے۔ ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نیڈ پرائس نے ٹی وی میزبان ارشد شریف کے انتقال پر افسوس اور ان کے ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ 

 

Related Posts