عروہ حسین کورونا وائرس سے صحتیاب، نئی تصویر پر مداحوں کی تعریف و تنقید شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عروہ حسین کورونا وائرس سے صحتیاب، نئی تصویر شیئر کردی
اداکارہ عروہ حسین کورونا وائرس سے صحتیاب، نئی تصویر شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکی ہوں، بیماری کے باعث کمزوری محسوس ہورہی ہے۔

اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ اپنی طاقت آہستہ آہستہ اور استحکام کے ساتھ واپس حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ عروہ حسین کی صحتیابی پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ عروہ حسین کے چست لباس پہننے پر انہیں تعریف وتنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ بعض مداحوں نے کہا کہ اگر کورونا کے بعد طاقت حاصل کرنی ہے تو کیا وہ آئی فون سے ملتی ہے؟

بعض مداحوں نے عروہ حسین کو کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے صحتیاب ہونے پر دُعائیں بھی دیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی جلد صحتیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا، دوسری جانب تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلال مقصود کی ہارن اور گاڑیوں کی آوازیں نشرنہ کرنے کی درخواست

Related Posts