نا معلوم ملزمان نے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی
کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

لاہور:سبزہ زار کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کے علاقے میں نا معلوم افراد نے گھر میں اکیلے رہنے والے میاں بیوی کو انتہائی بیدردی سے تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے مقتولین کی سید انیس الدین اور ناصرہ بی بی کے نام سے شناخت کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سید انیس الدین کی عمر60 سال او ر ناصرہ بی بی کی عمر45 سال ہے۔ انیس الدین نے پہلی بیوی کے فوت ہونے پر ناصرہ بی بی سے شادی کی اور دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

انیس الدین کے پہلی بیوی سے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بیٹے انگلینڈ میں مقیم ہیں جبکہ بیٹی شادی شدہ ہے۔پہلی بیوی کے والدین کا گھر انیس الدین کی رہائشگاہ کے ساتھ واقع ہے اور پہلی بیوی کے بھائی نے قتل کی اطلاع دی۔

Related Posts