سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7مریض انتقال کرگئے جبکہ 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 890 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12743 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 782 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.1 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4753 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3779805 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور293425 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 890 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 270710 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 92.2 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 17962 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17276 گھروں میں قرنطینہ ہیں اور 686 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 655 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 782 نئے کیسز میں سے 336 کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔

جن میں شرقی کراچی میں 167، ضلع وسطی میں 78، جنوبی کراچی میں 58، ضلع غربی میں 14، ملیر میں 10 اور کورنگی میں 9 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

Related Posts