گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi
گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی ،ڈیولپمنٹ اینڈ یوٹیلائزیشن او ر سی این جی اسٹیشن اوونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔

ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سی این جی کو فروغ دے کر اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے ، اس وقت ملک میں ماہانہ 5لاکھ ٹن پٹرول در آمد کیا جارہا ہے جس پر اربوں ڈالرز کا کثیر زرمبادلہ خرچ ہورہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹیٹ آئل میں 307 ارب 57 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک خدا بخش نے کہاکہ اس وقت سندھ ، بلوچستان اور کے پی میں سی این جی سیکٹر میں قدرتی گیس کا استعمال کیا جارہا ہے، سندھ کے 600اور کوئٹہ کے 14سی این جی اسٹیشنز کو یومیہ 7کروڑ مکعب فیٹ گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ کے پی کے سی این جی اسٹیشنز بھی قدرتی گیس کا استعمال کررہے ہیں۔

پنجاب میں لگ بھگ330سی این جی اسٹیشنز کو ریفائن ایل این جی فراہم کی جارہی ہے ،سندھ میں سی این جی صنعت طویل اور غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے ،سی این جی رکشہ اور ٹیکسی کے کاروبار میں50فیصد تک کمی آگئی ہے اور سی این جی اسٹیشنز مالکان کی 150اور گاڑی مالکان کی65ارب روپے کی سرمایہ کاری دا ئوپر لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں : اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مالکان17فیصد سیلز ٹیکس کے ساتھ 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جی آئی ڈی سی بھی ادا کررہے ہیں، دوسری جانب پنجاب میں ریفائن ایل این جی استعمال کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کیلئے سیلز ٹیکس 17فیصد سے گھٹا کر5فیصد اور جی آئی ڈی سی صفر کردیا گیا ہے ۔

ملک خدا بخش نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ہیوی اور لائٹ کمرشل وہیکلز میں سی این جی کے استعمال کو فروغ دیا جائے جس سے پٹرول کی در آمد میں کمی لا کر قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے ،ایل این جی کو بجلی کی پیداوار ،صنعتوں اور کمرشل سطح پر استعمال کیا جائے جبکہ ایل پی جی کو ڈیولپ کرکے گھریلو سطح پر سلنڈرز کی صورت میں اور تندوروں میں استعمال کیا جائے ۔

Related Posts