اقوامِ متحدہ کا افغان عوام کی امداد کیلئے منصوبے پر کام کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کا افغان عوام کی امداد کیلئے منصوبے پر کام کا آغاز
اقوامِ متحدہ کا افغان عوام کی امداد کیلئے منصوبے پر کام کا آغاز

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے افغان عوام کی امداد کیلئے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ افغانستان کے لوگوں کیلئے کام جاری رکھے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ افغانستان کے عوام کی امداد کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس نے یوکرین کے سر پر بندوق تان رکھی ہے، بورس جانسن

ٹوئٹر پیغام میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ آج ہم نے مشکلات سے دوچار افغان عوام کی امداد کیلئے کام کو تیز کرنے اور وسعت دینے کیلئے اپنے پلان کا آغاز کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے مہاجرین کی دیکھ بھال سے وابستہ ادارے نے افغانستان میں لاکھوں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کیلئے عالمی برادری سے 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد طلب کی۔

گزشتہ برس اگست کے دوران اقوامِ متحدہ کے ادارۂ مہاجرین کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا کام تیز کردیا ہے تاکہ انسان دوستی کے جذبے کے تحت انتہائی ضروری امداد مہیا کرکے زندگیاں بچائی جائیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے آئی او ایم مشن کے سربراہ اسٹورٹ سمپسن کا اگست 2021 میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات میں افغانستان میں بے گھر ہونے والے عوام کو سرحدی علاقوں میں پناہ دینا شامل ہے۔ 

 

Related Posts