اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری کو کوئلے پر سرمایہ نہ لگانے کا مشورہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری کو کوئلے پر سرمایہ نہ لگانے کا مشورہ دے دیا
اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری کو کوئلے پر سرمایہ نہ لگانے کا مشورہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ نے رکن ممالک سمیت عالمی برادری کے تمام ملکوں کو کوئلے پر سرمایہ کاری نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج کسی ملک کے پاس کوئلے کو اپنے کورونا وائرس ریکوری پلانز میں شامل کرنے کیلئے کوئی اہم وجہ نہیں ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں توانائی کے ایسے ذرائع پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے جو آلودگی پیدا نہ کرتے ہوں۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ توانائی کے حصول کیلئے کی جانے والی سرمایہ کاری سے اچھی ملازمتیں پیدا ہونی  چاہئیں اور پیسے کی بچت بھی ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس  دنیا بھر میں معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتے اپنے پیغام میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس معاشرے کے پسماندہ طبقات کو زیادہ متاثر کر رہا ہے  جن میں ہم جنس پرست اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا پسماندہ طبقات کیلئے زیادہ مشکلات کا باعث ہے۔اقوامِ متحدہ

Related Posts