کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے ہوئےآج 2 سال مکمل ہوگئے۔ عمر شریف کا انتقال عارضۂ قلب کے باعث ہوا۔

عمر شریف نے 1955 میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں آنکھ کھولی اور اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی سمیت ہر پلیٹ فارم پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔ عمر شریف کو ان کے مداح آج بھی یاد کر رہے ہیں۔

لیجنڈری فنکار اور کامیڈین عمر شریف کی نمازِ جنازہ کراچی میں 6 اکتوبر 2021 کے روز ادا کی گئی۔ عوام نے بڑی تعداد میں نمازِ جنازہ میں شریک ہوکر کامیڈی کنگ کیلئے دعائیں کیں۔

عمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ طبیعت کی خرابی کے باعث عمر شریف کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عمر شریف نے تھیٹر، اسٹیج، فلم اور ٹی وی سمیت تمام میڈیمز پر اداکاری اور کامیڈی کے جوہر دکھائے۔ ان کا اصل نام محمد عمر ہے جو بعد ازاں تبدیل کرکے عمر شریف رکھا گیا۔

اپنے کیرئیر کا آغاز عمر شریف نے 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج پر اداکاری سے کرتے ہوئے 1980 میں آڈیو کیسٹ سے ڈرامے ریلیز کیے اور بے مثال شہرت کمائی۔

وہ پاکستان کے علاوہ بھارت اور اردو سمجھنے والے دیگر ممالک میں بھی مقبول رہے۔ گزشتہ برس عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکا بھی روانہ کیا گیا تھا۔

Related Posts