علمائے کرام دنیا کو بتائیں ہم پرامن ملک ہیں، نگران وزیر مذہبی امور

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم خوبصورت ریاست پاکستان کومودی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ آج ملک کے حالات پریشان کن ہیں، ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ثقافتی مسائل ہیں درپیش ہیں، علمائے کرام اور طلبہ نے قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کا مبینہ تشدد، مشتعل شہری نے اپنی ہی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی

انیق احمد نے کہا کہ مدارس اہم کام کررہے ہیں، ہمیں ان پر ناز ہے، انہی مدارس نے دینی علم کو محفوظ کررکھا ہے، اسپین میں اگر مدارس قائم ہوجاتے وہ سلوک نہ ہوتا جو ہوا، 100 سال بعد ہم نہیں ہوں گے لیکن قرآن سے رہنمائی کی روشنی ملتی رہے گی۔

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ خارجی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، ہمیں آئے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ 16 اگست کو جڑانوالہ کا واقعہ ہوجاتا ہے، کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، اس خوبصورت ریاست کومودی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔

انیق احمد نے مزید کہا کہ علمائے کرام دنیا کو بتائیں ہم پرامن ملک ہیں، دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں، یہ 23 کروڑعوام کی بھی ذمہ داری ہے، نظریاتی سرحدوں کی ذمہ داری بھی ہم سب پر ہے، ہم نے پاکستان کے جیدعلما کو دعوت دی ہے، ان سے معیشت سمیت دیگر اہم مضامین پر بات ہوگی۔

Related Posts