برطانیہ کو چاہئے کہ پاکستان کے مجرموں کو ہمارے حوالے کرے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وطنِ عزیز کے مجرموں کو پاکستان کے حوالے کردے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ ولی خان بابر کا اصل قاتل لندن میں بیٹھا ہوا ہے لیکن آلۂ کار کی گرفتاری سے مافیا یاد آگیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ گرفتاری سے یاد آیا کہ کراچی پر گزشتہ دور میں کیسا مافیا راج کرتا تھا جبکہ آج کا کراچی اس جبر کے شکارکراچی کے مقابلے میں جنت ہے۔

وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کراچی نے بہت لہو دیکھا ہے، برطانیہ کو چاہئے کہ پاکستان کے مجرم ہمارے حوالے کرے تاکہ اصل شیطان انجام کو پہنچیں۔