برطانیہ سے ملنے والے 19 کروڑ پاؤنڈ سماجی بہبود کے لیے استعمال ہوں گے، شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahzad akbar talks to media in lahore

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کاکہنا ہے کہ ملک ریاض کے اہل خانہ اور برطانوی حکومت کے درمیان ہونے والے تصفیے سے ملنے والے 19 کروڑ پاؤنڈکی رقم وفاقی حکومت سماجی بہبود کے لیے استعمال کرے گی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں شہزاد اکبرکاکہنا تھا کہ این سی اے اورملک ریاض فیملی کے درمیان معاہدہ کے تحت 19کروڑ پاؤنڈ کی رقم پاکستان کوموصول ہوگئی ہے ، رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ٹرانسفر کردی گئی ہے، یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔

شہزاد اکبر کاکہناتھا کہ حکومت پاکستان نے اس معاملے پر اس سے مزید آگے نہ جانے کے لیے ایک رازداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس وقت ایسے مزید معاملات میں دیگر حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور لاکھوں ڈالرز مالیت کی مزید وصولی کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ این سی اے نے ملک ریاض فیملی کے9 جائیدادیں ضبط کیں تھیں جس کے بعد این سی اے کے درمیان معاہدہ ہوا، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے تحت ملک ریاض کی جائیدادوں پرعائد پابندی ہٹائیں، معاہدے کے مطابق ملک ریاض نے ہائیڈ پارک بیچی اور رقم پاکستان منتقل کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہواجبکہ سلمان شہباز کے اثاثوں میں آٹھ ہزار گنا اضافہ ہوا، شہبازشریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں،اربوں کی ہے۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہوا، شہزاد اکبر

Related Posts