برطانیہ میں مزید813افراد چل بسے، کورونا سے ہلاکتیں 20ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UK passes ‘terrible’ milestone of 20,000 coronavirus hospital deaths

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ کے اسپتالوں میں 813 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکا ، اٹلی ، اسپین اور فرانس کے بعد برطانیہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

ہفتے کے روز یومیہ میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا تھا کہ چونکہ اس خوفناک وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات خوفناک حد تک بڑھ چکی ہیں اس لئے پوری قوم غمزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہدایات واضح ہیں ، لوگوں کو گھر پر رہنا چاہئے ، اپنی جان کی حفاظت کرنی چاہئے اور دوسروں کی جانیں بچانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ مایوس ہیں لیکن ابھی بھی ہم خطرے سے باہر نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم قواعد پر عمل کرتے رہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہی کورونا وائرس وبائی بیماری کے بارے میں اپنے ردعمل پر حکومت کو لوگوں کی جانب سے بڑھتی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 21ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 3 ہزار ہلاک

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن رواں ماہ کے اوائل میں کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں حکومتی وزراء اموات کی شرح کم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Related Posts