مستونگ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار فائرنگ سے شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Polio team attacked in Karachi: Two workers and policeman injured
FILE PHOTO

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کے دو اہلکار نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔

مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات لیویز اہلکار نائیک محمد اور مقصود احمد پر فائرنگ کی۔ پولیس حکام کے مطابق نائیک محمد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ مقصود احمد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے اس المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے لیکن اس کے باوجود انسداد پولیو مہم کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں، اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے بہادر لیویز اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات پر فخر ہے۔

ایک علیحدہ واقعے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو مہم کے دو کارکنوں کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے کلاچی جانے والی ایک فلائنگ کوچ پر فائرنگ کی اور اس میں سوار دو افراد کو زبردستی اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اغوا شدہ پولیو کارکن قومی ایمرجنسی پولیو مہم کی تربیتی نشست میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک سے اس موذی وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Related Posts