وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کلبوں کی اسکروٹنی کا دو روزہ عمل شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

two-day scrutiny of football clubs has begun in the federal capital

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کلبوں کی اسکروٹنی کا دو روزہ عمل ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ جی ایٹ فور اسلام آباد میں شروع ہو گیاہے۔

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک 42 کلبوں کی اسکروٹنی کی جارہی ہے ، پہلے روز آج 20 اور دوسرے روز اتوار کو 22 کلبوں کی اسکروٹنی کی جائے گی ۔

اسکروٹنی روزانہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوگی، کلبوں کی اسکروٹنی کمیٹی میں ریجنل الیکشن کمشنر راشد بروہی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالشکور بٹ، سیکرٹری راجہ مسعود احمد اور ممبر و کوآرڈینیٹر شاہد صدیق شامل ہیں۔

دوسری جانب چھٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ آج سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی، چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل 16 دسمبر، کوارٹر فائنل 17 دسمبرکو، سیمی فائنل 18 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے عظیم فٹبالرمیراڈونا کی تصویر کرنسی نوٹ پر آنے کا امکان

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ 13 دسمبر کو جبکہ مین رائونڈ 14 دسمبر سے شروع ہو گا، چیمپئن شپ میں بارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر- 18 سنگلز، گرلز انڈر-18 سنگلز ، گرلز انڈر-14 سنگلز، بوائزانڈر- 14 سنگلز، انڈر- 12 بوائز اینڈ گرلز مکس، انڈر10 بوائز اینڈ گرلز مکس، 45 پلس سنیئر ڈبلز، 60 پلس سنیئر ڈبلز، خصوصی بوائز اور میڈیا سنگلز شامل ہیں،چیمپئن شپ آئی ٹی ایف اور پی ٹی ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔

Related Posts