دنیا کے عظیم فٹبالرمیراڈونا کی تصویر کرنسی نوٹ پر آنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے عظیم فٹبالرمیراڈونا کی تصویر کرنسی نوٹ پر آنے کا امکان
دنیا کے عظیم فٹبالرمیراڈونا کی تصویر کرنسی نوٹ پر آنے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیونس آئرس:ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے آنجہانی معروف فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کا نام اب ان کے ملک کے کرنسی نوٹس پر آنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے سینیٹر نے ارجنٹائن کانگریس میں ایک بل پیش کیا ہے، جس میں عظیم فٹبالر کی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ان کی تصویر کو کرنسی نوٹس پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ اپنی موت سے چند روز قبل ہی انھوں نے اپنے دماغ کی سرجری کروائی تھی۔

معروف فٹبالر خود منشیات کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ری ہیپ سینٹر چلے گئے تھے۔سینیٹر نوما ڈرانگو نے اپنے بل میں کہا کہ کرنسی نوٹ پر ایک جانب میراڈونا کی تصویر اور دوسری جانب فٹبال کی تاریخ کے یادگار ترین گول ’ہینڈ آف گاڈ‘ کی تصویر لگانے کی تجویز دی۔

واضح رہے کہ 1986 کے فیفا ورلڈکپ میں میراڈونا نے انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں ہینڈ آف گاڈ گول اور صدر کا بہترین گول بھی بنایا تھا۔ اس عالمی کپ میں جرمنی کو فائنل میں شکست دے کر ارجنٹائن دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بھی بن گیا تھا۔

Related Posts