بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی، ریلیز کے پہلے ہی دن 15 کروڑ کا بزنس کرلیا۔
فلم 8 مارچ کو سینما میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے سال کی سب سے بڑی فلم پٹھان کے بعد بالی ووڈ میں دوسری بڑی اوپننگ ریکارڈ کی۔
اداکار بلال عباس بہت جلد نئے ڈرامے میں نظر آئینگے
لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نےریلیز کے پہلے ہی دن 15 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن 10 کروڑ کا بزنس ریکارڈ کیا۔
مزاحیہ رومانوی فلم تو جھوٹی مکار سے بونی کپور نے اداکاری کا آغاز کیا ہے جبکہ اس میں پہلی بار رنبیر کپور اور شردھا کپور ساتھ نظر آئے ہیں، فلم کی کہانی رنبیر اور شردھا کے گرد گھومتی ہے جوکہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔