کراچی میں اسکول کی طالبہ اجتماعی زیادتی کا شکار، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Schoolgirl Raped in Karachi
FILE PHOTO

کراچی میں اسکول کی طالبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی ،ملیر سٹی میں اسکول کی طالبہ عنایہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق واقعے میں اسکول طالب علم اور ساتھی ملوث ہیں، مدعی کا کہنا ہے کہ بیٹی اسکول گئی تو ملزم فیضان نے کار میں بٹھا کر اغوا کیا، پھر بیٹی کو نشہ آور چیز دینے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزم فیضان نے 3 نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کی ، بعد میں بیٹی ینگو کار کے ذریعے گھر پہنچی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کا سراغ جلد لگالیا جائیگا۔

Related Posts